داد، دھدھر کیلیے مجرب گھریلو علاج
اجزاء و ترکیب تیاری
لہسن دیسی کی گریاں چار پانچ عدد موٹی موٹی چھیل کر باریک کدوکش کرکے ایک پیالی میں اور اس میں لیموں کا رس دو چائے کے چمچ ڈال دیں، پھر ہلدی ایک چوتھائی چمچ اس میں شامل کریں اور پھر سرسوں کا تیل ایک چمچ ملائیں اور چمچ سے خوب ہلائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ بس آپ کا دھدر کیلیے پیسٹ تیار ہے۔
اس پیسٹ کو مطلوبہ مقام ماوف داد پر لگائیں رات ایک گھنٹہ کیلئے اور بعد دھولیں۔ یہ تین دن استعمال کریں- دھدر انشاءاللہ تعالیٰ ختم ہو جائے گا۔