سینے کی بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ۔۔۔
سینے کی بلغم زیادہ تر کھانسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ کھانسی عام طور پر پھیپھڑوں میں نزلے کی رطوبت کے گرنے کی وجہ سے ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ جمع ہوتی رہتی ہے اور اس میں جراثیم بننے لگتے ہیں جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں، کھانسی جب شدت اختیار کر جائے تویہ رطوبت پھیپھڑوں کی جھلی اور نالیوں میں چلی جاتی ہے اور پھرشدید کھانسی کے ساتھ ساتھ بلغم کا اخراج بھی ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ گردوغبار اور خراچ دار اشیاء کا سانس کی نالیوں میں پہنچنا بھی اس کا سبب بنتا ہے۔
ایسا شخص جو بلغم کے مرض میں مبتلا ہو وہ لوگوں سے کھچاؤ محسوس کرتا ہے۔ ہر وقت کی بلغم کا اخراج اسے اکیلارہنے کا مجبور کر دیتا ہے ۔ بار بار بلغم آنے پر تھوکنے کی وجہ سے اس کے اردگرد رہنے والے افراد اس سے کتراتے ہیں، کیونکہ اس عمل سے ایک کراہت سی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں بلغم کا مسئلی عام رہتا ہو ان کے لیے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ اس کے استعمال سے شدید سے شدید بلغم کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ یہ ہے۔
ھوالشافی،
منقہ : پانچ دانے
کالی مرچ ثابت : سات عدد ( حسب ضرورت)
ترکیب اور طریقہ استعما ل
بازار سے اچھی قسم کا منقہ خریدیں کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گا، منقہ بڑے انگوروں کو خشک کرکے بنتا ہے۔ منقہ کے دانے کو درمیان سے کھول لیں اور اس میں موجود بیج نکا ل لیں۔ منقہ سے اگر ایک بیج نکلے تو اس میں ایک ثابت کالی مرچ رکھ کو بند کر دیں اور اگر دو بیج نکلیں تو اس میں دو ثابت کالی مرچیں رکھ کر بند کر دیں اورزیادہ بیج نکلنے کی صورت میں صرف دو ثابت کالی مرچیں رکھیں۔ اب منقہ کو توے پر گرم کریں اور گرم گرم چبا کر کھا لیں۔ اس کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی وغیرہ کا استعمال نہ کریں ۔ بہتر نتائج کے لئے منقہ کا استعمال رات کو سونے سے پہلے کریں ۔ اس کے ایک ہفتہ کے استعمال سے ہی ہر قسم کی بلغم اور کھانسی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
بلغم ہونے کی صورت میں دن میں دو دفعہ جوشاندہ پئیں ۔ دو ہفتہ روزانہ کے استعمال سے ہی فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ ایک ہفتے تک آدھا چائے کا چمچ ہلدی گرم دود ھ میں ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ کھانستے ، چھینکتے اور جمائی لیتے وقت منہ کو ڈھانپ کر رکھیں تا کہ متعلقہ جراثیم منہ سے نکلنے والے پانی کے ذرات کے ساتھ دوسروں تک منتقل نہ ہوں۔بلغم آنے کی صورت میں اس کو ہر جگہ مت تھوکیں اس سے بھی جراثیم پھیلیں گے اور گندگی بھی پیدا ہو گی۔بلغم آنے کی صورت میں تھوک دان کا استعمال کریں