جولائی و اگست کے مہینے میں لگنے والی سبزیوں کی فہرست اور طریقہ کار:



 

‏السلام علیکم!

جولائی و اگست کے مہینے میں لگنے والی سبزیوں کی فہرست اور طریقہ کار:

1. پنیری سے تیار ہونے والی سبزیاں

ٹماٹر مرچ، شملہ مرچ، بینگن، پھول گوبھی، بند گوبھی اور بروکلی

چھوٹے چھوٹے ڈسپوزیبل کپوں میں ایک ایک یا دو دو بیج لگا دیں یا پھر ایک ہی گملے میں کافی سارے بیج ایک ایک انچ کے فاصلے پر لگا دیں۔ ان سبھی بیجوں کو آدھا انچ سے کم گہرائی میں لگائیں یا پھر ایسے ہی مٹی پر بکھیر کر اوپر آدھے انچ سے تھوڑی کم مٹی کی تہ لگا دیں۔ بیج والے گملوں کو شاور کی مدد سے ہلکے ہاتھوں پانی دیں اور ایسی جگہ رکھیں جہاں صبح کی ایک سے دو گھنٹے دھوپ آتی ہو جبکہ باقی وقت سایہ رہتا ہو۔جب تک بیج اگ نہ جائیں مٹی میں ہلکی نمی بنا کر رکھیں۔ جب ان پودوں پر تین چار پتے آ جائیں تو شام کے وقت انہیں الگ الگ گملے میں شفٹ کر دیں۔ ہر پودے کے لیے ایسا گملہ استعمال کریں جس کی اوپر نیچے سے چوڑائی گہرائی کم سے کم 12 انچ یا اس سے زیادہ ہو۔ اگر زمین پر پودے لگانے ہیں تو ہر پودے میں ڈیڑھ سے دو فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے۔

2. ڈائریکٹ یا پنیری سے تیار ہونے والی سبزیاں۔

کریلا، کھیرا، کدو، لوکی، حلوا کدو یا پیٹھا، کیل، لوبیا، پھلیاں, بھنڈی

ان سب سبزیوں کے بیج گملے یا زمین میں ڈائریکٹ کاشت کیے جاتے ہیں۔ موسم میں گرمی ہونے کی وجہ سے بیجوں کو اگنے میں مشکل پیش آتی ہے اس لیے بیج لگا کر اوپر سے مٹی کو کسی چیز سے کور کر دیں۔ کور کرنے کے لیے گتے کے ٹکڑے، خشک پتے، گھاس پھوس، چاول کی پرالی، کوکو پیٹ، پیٹ ماس یا ورمی کمپوسٹ جیسی چیزوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بیجوں کو ادھا انچ یا اس سے کچھ زیادہ گہرائی پر لگائیں۔ لوبیا وغیرہ کو آدھا انچ سے کم گہرائی میں کاشت کریں، 12 انچ کا گملہ استعمال کریں اور باقی سبزیوں کے لیے کم سے کم 15 انچ کا گملہ استعمال میں لائیں۔ اگر زمین میں کاشت کرنا چاہتے ہیں تو ہر پودے میں کم سے کم دو سے تین فٹ کا فاصلہ ہونا ضروری ہے۔

ڈائریکٹ بیج اگنے تھوڑا سا مشکل ہوتے ہیں اس لیے چاہیے کہ جولائی کے مہینے میں ان سبزیوں کی بھی پنیری ہی تیار کر لی جائے اور جب پودوں پر تین چار پتے آ جائیں تو تب انہیں الگ الگ شفٹ کر دیا جائے۔

ڈائریکٹ لگنے والی سبزیاں۔

دھنیا پالک اور پودینہ۔

ایسے گملے جن کی گہرائی کم سے کم چھ انچ ہو ان میں دھنیا پالک اور پودینہ لگ سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ گملوں کی چوڑائی زیادہ ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار مل سکے۔

ان سب ہی سبزیوں کے بیج ڈائریکٹ مٹی پر بکھیر کر بیجوں کو ہلکی مٹی کی تہہ سے کور کر دیں۔ شاور کی مدد سے پانی دے دیں اور نمی بنائے رکھیں۔ اگر زیادہ بیج لگ گئے ہیں تو کمزور پودوں کو ہٹا دیں اور ہر پودے میں کم سے کم ایک انچ کا فاصلہ کردیں۔ یا تو گملوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں صبح کی ایک سے دو گھنٹے کی دھوپ آتی ہو یا پھر انہیں بھی اوپر دی گئی ہدایات کے مطابق کسی چیز سے کور کر کے رکھیں جب تک کہ بیج سے پودے اگ نہ آئیں۔ دھنیا اور پالک کے بیج اگر زمین میں لگانے ہوں تو وٹوں یا کھیلیوں پر لگائیں۔

پودینہ کو بیج سے اگانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے بازار سے پودینہ خریدیں۔ سخت ڈنڈیاں والے پودینہ کی تین سے چار انچ والی ڈنڈیاں لیں۔ نیچے والے پتے ہٹا دیں اوپر کے دو تین پتے چھوڑ دیں۔ دس سے پندرہ ڈنڈیاں اکٹھی باندھ کر کسی پانی والی بوتل میں ایسے رکھ دیں کہ ان کا نیچے والا دو انچ کا حصہ پانی کے اندر ہو۔ ہر دوسرے دن پانی کو بدلیں۔ 10 سے 15 دن بعد جب پودینہ جڑیں نکال لے تو کسی گملے میں دو دو یا تین تین انچ کے فاصلے پر احتیاط سے یہ کٹنگ لگا دیں۔ ویسے پانی کے علاوہ ڈائریکٹ میں بھی لگا دیں تو بھی اس موسم میں آسانی سے چل جاتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Ok, Go it!